• news
  • image

ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے تاہم ان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا: مشاہد اللہ

ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے تاہم ان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا: مشاہد اللہ

اسلام آباد (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی انا کی کوئی اہمیت نہیں، تاہم ان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کو عدالتوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ایک ریڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی جانتی ہے ان کی قیادت کے بدعنوانی کے مقدمات کا عدالتوں میں فیصلہ کیا جائیگا اسلئے وہ صدارتی انتخاب کو متنازعہ بناکر عدلیہ کو مورد الزام ٹھہرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کراچی میں بھی اور قانون سازی کے عمل میں بھی ایک حقیقت ہے۔ تاہم انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان کسی بھی معاہدے سے انکار کردیا۔
مشاہد اللہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن