• news

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں جاں بحق دو پاکستانی شہریوں کی میتیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں میں لائی جائینگی

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں جاں بحق دو پاکستانی شہریوں کی میتیں تدفین کیلئے آبائی علاقوں میں لائی جائینگی

جدہ (آئی این پی) سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانی شہریوں کی نعشیں تدفین کیلئے وطن واپس لائی جائیں گی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق کراچی جبکہ دوسرے کا ضلع بٹگرام کے گاو¿ں اجمیرہ سے ہے۔ گذشتہ روز سعودی شہر ریاض میں ٹیلی کام کمپنی کی گاڑی کو حادثہ کے نتیجہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ابوذر اور بٹگرام کے گاو¿ں اجمیرہ سے تعلق رکھنے والے نعیم خان حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ دونوں مسافروں کی نعشیں تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں میں لائی جائیں گی۔
پاکستانی/ میتیں

ای پیپر-دی نیشن