مظفر گڑھ: نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سوئے ہوئے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا
مظفر گڑھ: نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سوئے ہوئے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا
مظفر گڑھ (نوائے وقت نیوز) مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں ایک نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار کی بستی موہانہ کا 25 سالہ نوجوان لیاقت رات کو اپنے گھر کے باہر سو رہا تھا کہ چار نامعلوم افراد نے اس پر تیزاب انڈیل دیا۔لیاقت کے بھائی صدام کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ چند ماہ قبل ہی اس کے بھائی لیاقت کی شادی ہوئی تھی۔ڈاکٹرز کے مطابق لیاقت کا جسم 90 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے۔ تاہم اس کی زندگی بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
نوجوان/تیزاب