• news

سندھ ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے: قائم علی شاہ

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بجلی کا بحران پورے ملک کا مسئلہ ہے اور اس بحران سے نکلنے کے لئے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ صوبہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن کو ترقی د ے کر ملکی توانائی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کے حالیہ اجلاس کے ایشوز کے متعلق وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کسی بھی پالیسی میں صوبہ سندھ کا اہم کردار ہو گا، تھر میں اعلیٰ قسم کا کوئلہ دستیاب ہے جس سے کئے ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن