امریکہ نے اسلام کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے: میجر جنرل ندال حسن
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) نومبر 2009ءمیں امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک فوجی پوسٹ میں فائرنگ کرنے والے امریکی آرمی سائیکٹرسٹ میجر جنرل ندال کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسلام کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے ”فاکس نیوز“ کیلئے جاری اپنے چھ صفحات کے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا اقدام ایسی حکومت کے خلاف تھا جو کھلے عام ریاست پر اللہ کی حاکمیت کے قانون سے نفرت کرتی ہے۔ 42 سالہ فلسطینی نژاد مسلمان میجر جنرل ندال حسن پر 13 افراد کے قتل اور 32 افراد کے قتل کی کوشش مقدمے کی سماعت 6 اگست سے شروع ہو رہی ہے ،جرم ثابت ہونے پر انہیں پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔