پی سی بی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کی جانے والی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ابتدائی فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین کے اختیارات محدود ہو کر رہ گئے تھے جس کے خلاف بورڈ نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے بورڈ کے متعدد معاملات التوا کا شکار ہو گئے ہیں خاص طور پر دورہ زمابوے اور پاکستان انڈر 23 ٹیموں کے اعلان کا شیڈول بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔