بلوچستان: مچھ کے متاثرہ بجلی کے ٹاور کی مرمت مکمل، 16اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے 16اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی۔ این ٹی ڈی سی کے حکام کے مطابق بولان کے علاقے مچھ کے متاثرہ ٹاورز کی مرمت مکمل ہو گئی۔ بجلی کی متاثرہ کوئٹہ میں ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی جس سے بلوچستان میں بجلی کا بحران ختم ہو گیا۔