• news

شکیل آفریدی کو پشاور سے باہر منتقل کیا جائے، خیبر پی کے کی باقاعدہ درخواست

شکیل آفریدی کو پشاور سے باہر منتقل کیا جائے، خیبر پی کے کی باقاعدہ درخواست

پشاور/ لندن (آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی اداروں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے باہر کسی اور جیل منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو باقاعدہ درخواست دےدی ۔ جیل خانہ جات کے امور کیلئے وزیراعلی خیبر پی کے، کے مشیر ملک قاسم خان خٹک نے کہا ڈاکٹر شکیل آفریدی وفاقی حکومت کے قیدی ہیں لہٰذا انہیں یہاں سے فوری طورپر وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے کسی جیل میں بھیجا جائے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک ہائی پروفائل ملزم ہیں جن کی سکیورٹی پر صوبائی حکومت گزشتہ کئی ماہ سے بھاری رقم خرچ کر رہی ہے جبکہ انہیں تحفظ فراہم کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر جیل کے اندر حملہ بھی ہوسکتا ہے اسلئے بہتر یہی ہوگا کہ انہیں یہاں سے کہیں اور بھیجا جائے تاکہ صوبائی حکومت ان کی ذمہ داری سے آزاد ہوجائے۔ ملک قاسم نے کہا صوبائی حکومت پہلے بھی شکیل آفریدی کو پشاور سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر چکی ہے لیکن بظاہر لگتا ہے ابھی تک اس درخواست پر غور نہیں کیا گیا ہے۔
شکیل آفریدی/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن