گوشت کیلئے جانوروں کی برآمد‘ ڈیوٹی فری سونے کی درآمد پر پابندی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گوشت کے لئے زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ گوشت کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی کی سمری پر غور م¶خر کر دیا گیا۔ ای سی سی ذرائع کے مطابق ایران کو 30 ہزار ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ پٹرول اور ڈیزل پر مارجن بڑھانے کے لئے جائزہ رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے روپے کی قدر میں استحکام کے لئے ڈیوٹی فری سونے کی درآمد پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی۔ اجلاس میں نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے لئے دو ارب روپے کی گارنٹی منظور کر لی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی سے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کردی جائیگی کیونکہ شکایات ملی ہیں کہ سونا بھارت سمگل ہورہا ہے۔ 2012ءمیں 19 ارب روپے کا سونا درآمد کیا گیا۔ ای سی سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال 92 ارب روپے کا سونا درآمد کیا گیا۔