• news

تنظیم الفجر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے قذافی سٹیڈیم میں نشے سے پاک لاہور سیمینار کا انعقاد

لاہور (پ ر) گذشتہ روز تنظیم الفجر اور سپورٹس بورڈ حکومت پنجاب کے تعاون سے قذافی سٹیڈیم میں سیمینار بعنوان ”نشے سے پاک لاہور“ ہوا۔ صدارت ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ ڈاکٹر صالح طاہر جبکہ مہمان خصوصی جلیل چوہان ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ تھے۔ مہمانان خاص میں محمد سلیم مغل اور محمدعلی تھے۔ سیمینار میں لاہور کے علاوہ دوسرے شہروں سے سپورٹس افسران، سپورٹس بورڈ کے ورکروں اور غیر سیاسی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن