• news

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت مزید 5 کشمیری شہید

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت مزید 5 افراد شہید ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔فورسز اہلکار گھروں میں گھس گئے ‘خواتین سے بد تمیزی کی ‘ بوڑھوں اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈانگر پورہ ڈب گاندربل مسجد کے امام ہلال احمد کی لاش گزشتہ روز فروٹ منڈی کراسنگ کے علاقے سے ملی مقامی شہرےوں کے مطابق ہلال احمد کو بھارتی فوج نے شہےد کرنے کے بعد لاش فروٹ منڈی کراسنگ پر پھےنک دی ۔ امام مسجد کو سپرد خاک کر دےا گےا اس موقع پر قصبے مےں شہرےوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ کنٹرول لائن کے پلان والا سیکٹر میں بھارتی فوج نے اےک نوجوان کو گولی مار کر شہےد کر دےاراجوری کے سندربنی علاقہ میں بھی لائن آف کنٹرول پر ایک شخص مارا گیا۔ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ تر ہگام میں بھارتی فوج نے دو شہری قتل کر دئےے بھارتی فوج نے دعوی کےا کہ مارے جانے والے درانداز تھے ۔ واقعات کے بعد وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فورسز اہلکار گھروں میں گھس گئے ۔ خواتین سے بد تمیزی ‘ بوڑھوں اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ حالات کشیدہ ہونے پر وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ فورسز نے شہریوں کو نماز کی ادائیگی کےلئے مسجد میں جانے سے بھی روک دیا۔اطلاعات کے مطابق مقامی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سینئر حریت رہنماﺅں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ۔کل جماعتی حرےت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر سے فوجی انخلائ، کالے قوانین کی واپسی ، حقوق انسانی کی پامالیوں پر روک اور تمام سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کے مطالبے کو نظر انداز کر کے ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی اختیار کرکے غیر سنجیدگی کو اپنا شعار بنا رکھا ہے۔ ترجمان حرےت کانفرنس نے اےک بےان مےں کہا کہ ہم خفیہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہمارا موقف غیر مبہم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن