اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ‘ ذرائع
صدر گوگیرہ (این این آئی) اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی پنجاب کی صدارت سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی تبدیلی بھی زیر غور ہے۔ انتہائی با وثوق اور معتبر ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پنجاب کی صدارت کی سیٹ اعتزاز احسن کو دینے کی تمام منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔