نائیجیریا میں یکے بعد دیگرے 4 بم دھماکے ‘25 افراد ہلاک
کانو (اے اےف پی +آن لائن ) نائجیریا کے شمالی شہر کانو میں4 بم دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکوںکے بعد علاقے مےں شدےد خوف و ہراس پھےل گےا۔بتاےا گےا ہے کہ شمالی نائجیریا کے شہر کانو کے علاقے سابون گاری میں قائم2 بارز کے باہر دھماکے ہوئے جس کے نتےجہ مےں 15افراد مارے گئے، اس دوران اےک عبادت گاہ بھی متاثر ہوئی۔حکام نے کہا ہے کہ بم دھماکوں میں شدت پسند مسلمانوں کی ممنوعہ تنظیم بوکو حرام ملوث ہو سکتی ہے۔ واضع رہے کانو مےں زیادہ تر مسیحی اقلیتی باشندے آباد ہیں۔ نائجیریا کی نصف آبادی مسلمان ہے جس کی اکثریت ملک کے شمالی حصے میں رہتی ہے جبکہ باقی نصف مسیحی آبادی کی اکثریت جنوبی علاقوں میں رہتی ہے۔