افغانستان : امریکہ کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
کابل (اے پی پی) افغانستان کے تین صوبوں لوگر،کنڑ اور پکتیا میں امریکہ فضائی حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 80 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق منگل کوصوبہ لوگر میں امریکی جنگی طیاروں نے زبردست گولہ باری کی،10 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسرا فضائی حملہ شمال مشرقی صوبہ کنٹر میں ہوا جہاں فضائی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ دریں اثناءایک روز قبل پکتیا صوبے میں امریکی جنگی طیاروں کے متعدد حملوں میں کم سے کم65 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے تمام طالبان کے ساتھی تھے۔