چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی 2009ءسے 2010ءتک کے زیر التوا مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد انور خان کاسی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ جنوری 2009 سے دسمبر2010ءکے زیر التواءمقدمات آئندہ چھ ماہ کے د وران نمٹائے جائیں، زیر التواءمقدمات کے حوالے سے 15 روزہ رپورٹ بھی طلب کر لی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹیکس وصولیوں کے حوالہ سے کیسز کو جلد سے جلد نمٹایا جائے جن میں سیلز ٹیکس اور کسٹم کے مقدمات شامل ہیں۔