• news

تیسری شادی کرنیوالے کو نان نفقہ کے ضمن میں دوسری بیوی کو 10 لاکھ روپے دینے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تیسری شادی کرکے دوسری بیوی کوخدا کے آسرے پر چھوڑنے والے نوجوان کو نان نفقہ کے ضمن میں دوسری بیوی کو دس لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھر ی کی سربراہی میں تین رکنی بنج نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب سے عدالتی ہدایت پر بلائے گئے شیراز نامی نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی دوسری بیوی شازیہ کو اپنے گھر لے جانے کیلئے تیار ہے اور اسے ساتھ رکھنا چاہتا ہے لیکن وہ تیار نہیں جبکہ اہلیہ نے عدالت کوآگاہ کیاکہ شیراز نے تیسری شادی میری اجازت کے بغیر کی ۔

ای پیپر-دی نیشن