• news

ریلوے میں 2 چھٹیوں کا خاتمہ وزیراعظم نے سمری منظور کرلی

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے ہفتے میں پانچ کی بجائے چھ روز کام کی سمری منظور کر لی جسکے بعد محکمہ ریلوے میں ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق سمری کی منظوری کے بعد یہ فوری نافذ العمل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے مقررہ اوقات سے بڑھ کر کام کرنا ہوگا اوراس سے ہی ہم ریلوے کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن