ممنون حسین کو صدر بننے پر صنعتکاروں اور تاجروں کی مبارکباد
لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری برادری نے ممنون حسین کو واضح اکثریت کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتنے اور پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی، انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ کے صدر وقار اے میاں، انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری وقار علی، معروف صنعت کار میاں سعید کھوکھر، لوہا مارکیٹ بادامی باغ کے تاجر فاروق عاقل نے کہا کہ گیارہ مئی کے قومی انتخابات سے جو جمہوری عمل شروع ہوا تھا وہ صدارتی انتخابات کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد عالمی برادری کی نظر میں پاکستان کا عزت و احترام بڑھے گا۔