سوئی دھاگے کی برآمد پر ایکسپورٹ ڈیوٹی لگانے کیخلاف ٹیکسٹائل ملز مالکان کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سوئی دھاگے کی بر آمد پر 15 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کئے جانے کیخلاف ٹیکسٹائل ملز مالکان کی تمام درخواستیں مسترد کردیں، ایف بی آر کو سالانہ 24.4 کروڑ روپے کی وصولی یقینی ہوگئی۔ چیف کمشنر(ریونیو) اسلام آباد محمد ناصر الدین محبوب نے چیئرمین ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوئی دھاگے کی بر آمد پر 15 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کیخلاف ٹیکسٹائل ملز مالکان کی چھ درخواستیں مسترد کر کے ایف بی آر کے نوٹیفیکیشنوں اور ایس آر اوز پر مہر تصدیق ثبت کردی جبکہ مذکورہ فیصلے سے سوئی دھاگے پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کی مد میں 22.4 کروڑ روپے کی وصولی یقینی ہو گئی ہے۔