سٹاک مارکیٹوں میں مندا برقرار‘ کے ایس ای 100 انڈیکس 23300 کی نفسیاتی حد سے گر گیا
کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹوں میں مندے کا تسلسل گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 23300 کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 23466 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 136 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ہوا 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی ہوئی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 11 ارب 53 کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 984 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 56 کھرب 91 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ 87 ہزار 39 روپے ہوگئی۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 104 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 18 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 30 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 56 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 6.95 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5049.84 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 29 لاکھ 99 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔