• news

اسلام واحد مذہب ہے جس میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے: مفتی صفدر علی قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیرت نبی کی روشنی میں مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں جب تک مسلمان سیرت نبی پر عمل نہیں کریں گے اس وقت تک دنیا میں ترقی نہیں کر سکتے۔ اسلام واحد مذہب ہے جس میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے یہ بات عالمی امن تحریک کے سربراہ مفتی محمد صفدر علی قادری نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ اسلام کے ماننے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سیرت نبی کی روشنی میں زندگی گزارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا میں پھیلنے کے لئے آیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن