گورنمنٹ کمپری ہینسوہائی سکول برائے طالبات وحدت روڈ کا اعزاز
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول برائے طالبات وحدت روڈ کا میٹرک کا رزلٹ شاندار رہا۔ جس میں فرسٹ پوزیشن الماءعدنان نے 1013، دوسری پوزیشن علینہ ندیم 1009 اور تیسری پوزیشن دو طالبات جویریہ عابد اور لائبہ رشید نے 1008 نمبر حاصل کرکے لی۔ علاوہ ازیں 176 طالبات نے گریڈ A+ اور 116 طالبات نے گریڈ A اور 121 طالبات نے گریڈ B حاصل کیا۔ اہل علاقہ اور طالبات کے والدین نے سکول ہذا کی پرنسپل مسز نسرین لطیف چودھری کو خصوصی مبارک باد دی ہے۔