• news

حکمرانوں نے عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے بڑھا دیئے ہیں: تحریک انصاف

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری ، پارٹی رہنماءحاجی کرامت کھوکھر ، ملک ظہیر عباس کھوکھراور چوہدری خالد گجر نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں غریب عوام حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کر کے تحریک انصاف کا ساتھ دیں، حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی بجلی ، گیس ،پٹرولیم اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے بجائے اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، گذشتہ انتخابات کے دوران حکمرانوں نے جو دعوے کئے تھے انہیں پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔وہ گزشتہ روز محافظ ٹاﺅن میں پی پی ۔161 کے نامزد امیدوار چوہدری خالد گجر کی طرف سے حلقے کی عوام کو دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ الیکشن کمپئین میںسرکاری وسائل استعمال کررہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن