کوئٹہ میں فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 3 جاں بحق، نیٹو کنٹینر پر حملہ، آگ لگا دی
کوئٹہ (اے پی پی + ثناءنیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جناح روڈ پر سائنس کالج چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قبائلی رہنما ر¶ف کرد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے عبدالر¶ف کرد سمیت 3 افراد جاںبحق ہو گئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دریں اثناءبلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والے نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے کنٹینر پاکستان، افغانستان سرحدی شہر چمن سے کراچی جا رہا تھا کہ مستونگ کے علاقے چوٹو میں نامعلوم مسلح افراد نے کنٹینر پر حملہ کر دیا۔ دریں اثناءلیویز ذرائع کے مطابق پرانا چمن کے قریب ٹریلر افغانستان سے نیٹو کی بکتربند گاڑی لے کر کراچی جا رہا تھا۔ کالج روڈ چمن پر فائرنگ ہوئی جس سے ڈرائیورہلاک ہو گیا۔