حملہ آور روح افزا پی کر بہت آرام سے آئے، تین گھنٹے تک لاﺅڈ سپیکروں پر اپنے لوگوں کو پکارتے رہے: وزیر مال
ڈی آئی خان (بی بی سی) وزیر مال خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے اپنے دورے کے دوران بتایا کہ حملہ طے شدہ تھا۔ جیل میں موجود افراد کو پہلے سے ہی علم تھا کہ حملہ آور آنے والے ہیں جیسے ہی پہلا فائر ہوا جیل میں موجود قیدیوں نے اپنی تیاری شروع کر دی۔ حملہ آور بہت آرام سے جیل میں داخل ہوئے۔ انہوں نے پہلے روح افزا پیا پھر کچھ لوگوں کو چ±ن چ±ن کر مارا۔ وہ لاﺅڈ سپیکروں سے اعلان کر کر کے اپنے لوگوں کو تین گھنٹے تک جیل سے باہر بلاتے اور اسلحہ دیتے رہے۔