• news

ضمنی الیکشن: لاہور کے 4 حلقوں میں 127 امیدوار مدمقابل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کے چار حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 127 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں 33 ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 142 میں 31 ، پی پی 150 میں 27 ، پی پی 161 میں 36 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کی شازیہ مبشر،تحریک انصاف کے منشاءسندھو، پیپلز پارٹی کے اشرف بھٹی، پی پی 150 کےلئے پیپلز پارٹی کے آصف ناگرہ، مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب، تحریک انصاف کے مہر واجد میں مقابلہ ہوگا۔ حلقہ پی پی 142 کے لئے ن لیگ کے خواجہ سلمان رفیق اور پیپلز پارٹی کے ملک ادریس میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ساجد لطیف، چودھری ریاست علی، شازیہ مبشر، عبدالقیوم، شہاب الدین، حافظ میاں عثمان، رانا خالد قادری، ڈاکٹر چودھری زاہد اکرم، وقاص اسلم، عبدالواحد خان، ندیم شاہ، میاں مرغوب، چودھری سلیم، نصیر بھٹہ، ڈاکٹر سعیدالہی، چودھری وسیم قادر، سرفراز حسین، ریحانہ صدیقی، منشا سندھو، افضال عظیم پاہٹ، اشرف بھٹی، روفی صابر، عبدالخالق شمس، چودھری عبدالغفور ایڈوکیٹ، وحید احمد خان، ڈاکٹر امبر شہزادہ، عبدالعلیم خان، وقاص اسلم، مائیکل فارس ،شعیب صدیقی اور فاروق جان ، حلقہ پی پی 142میں اسلم، اختر بٹ، نذیر احمد سواتی، جمیل شریف، حافظ میاں نعمان، خواجہ سلمان رفیق، کبیر تاج، طارق قریشی، حنیف، چودھری وسیم قادر، چودھری عبدالرﺅف، ڈاکٹر اسد اشرف، سلیمان آفتاب اصغر ڈار، آصف مصطفی ملک، امجد نذیر بٹ، ڈاکٹر سعیدالہی، دلبر حسین شاہ، میاں مرغوب، ناصر حسین ڈار، سلمان اقبال سہگل، شہزاد بٹ، ادریس، امیتاز عرف بوبی، صابر اور شعیب صدیقی، وقار احمد، عارف نسیم کشمیری، مولانا محمد علی نقشبندی، عبدالعلیم خان،حلقہ پی پی161 میں منیر احمد، اشرف بھٹی، میاں طاہر، چودھری گلزار، حسیب امجد، شہزاد نذیر، چودھری عبدالغفور خان، حافظ نعمان، رانا عمران حیدر، رانا طارق، محمد حسین، رفیق بھٹی، توصیف کملا خان، ڈاکٹر سعید الہی، شہزاد انجم، وسیم قادر، سلیم علی، مستنصر بلا، یونس گجر، راشد صدیق کھوکھر، آصف شہزاد، خالد جاوید، رانا شفقت علی، میاں سلیم، چودھری عبدالشکور خان، الیاس مجید اور انیس، چودھری خالد محمود اور شبیر احمد، رفیق بھٹی، اختر، ارشد اور سعید احمد ورک، عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی، حلقہ پی پی 150 میں نذیر احمد سواتی، شاہدہ مشتاق، نثار اکبر، چودھری ناصر حسین، محمد شریف، حافظ میاں نعمان، خواجہ صفوان، زاہد عتیق چودھری، انور آذاد، رضوان محمود ناگرا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈاکٹر سعید الہی، چودھری وسیم خالد، محمود احمد، امجد نذیر، میاں مرغوب، توصیف اکمل خان باری، آصف محمود ناگر، مہر واجد عظیم، ظہیر ملک، سعید احمد ورک ، میاں سلیم، عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی اور مہر محمود احمد امیدوار ہیں۔ دریں اثنا صوبائی دارالحکومت میں 22 اگست کو ہو نے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 8سول جج صاحبان ریٹرننگ افسروں کی معاونت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129کے لئے سول جج راشد نواز اور سول جج چودھری غلام مصطفیٰ ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل سیشن جج اکمل خان کے ساتھ بطور معاون خدمات انجام دیں گے۔ صوبائی حلقہ 150کے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کے ساتھ سول جج برکت علی اور سول جج توصیف الرحمٰن، صوبائی حلقہ 161 کے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل سیشن جج انجم رضا سید کے ساتھ سول جج خالد سلیم اور سول جج شاذب ڈار، حلقہ 142کے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل سیشن جج عارف محمود خان کے ساتھ سول جج نعیم شوکت اور سول جج سیف اللہ معاونت انجام دیں گے جبکہ صوبائی الیکشن کمشن نے ضمنی انتخابات کو پر امن بنانے کے لئے تمام پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن