• news

اسلام آباد :چےنی باشندے نامعلوم افراد کے ہاتھوں لٹ گئے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بلیو ایریا کے سیکٹر ایچ بلاک میں واقع سعودی پاک ٹاور کے قریب نامعلوم افراد ناظم الدین روڈ پر چینی باشندوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ چینی باشندوں کا وفاقی وزیر داخلہ سے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ناظم الدین روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی میں سوار چینی باشندوں کو روک لیا اور بعد میں انہیں لوٹ کر فرار ہوگئے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اسلام آباد میں چینی مختلف پروجیکٹ اور کمپنیوں میں کام کررہے ہیں اور پاکستانی یونیورسٹیوں میں بھی چینیوں کی کافی تعداد ہے۔ چینی شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن