لاہور: مبینہ مقابلہ میں دو کار چور ہلاک‘ گوجرانوالہ:ڈاکو نے ساتھی سمیت 2 افراد مار ڈالے
لاہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ڈےفنس کے علاقہ مےں مبےنہ پولےس مقابلے مےں دو کار چوروں کو ہلاک کر دےا گےا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولےس نے دونوں زےر حراست کار چوروںکو فائرنگ کر کے ”پار“ کرنے کے بعد پولےس مقابلے کا رنگ دے دےا۔ ڈےفنس بی کے علاقہ مےں پولےس کی فائرنگ سے دو مبےنہ کار چور مارے گئے۔ جن کی شناخت عدنان اور رفاقت کے ناموں سے ہوئی۔ پولےس کے مطابق ڈےفنس بی کے علاقہ میں شہری فےروز شفےع کی کار چوری ہو گئی۔ متاثرہ شہری نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کرکے کار کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے چوری شدہ کار اور اس مےں سوار چار افراد کو دےکھ کر اسے رکنے کا اشارہ کیا تو کار چوروں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہےں گھیرے مےں لے لیا۔ پولیس اور چوروں مےں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چوروں کی طرف سے فائرنگ بند ہونے پر پولیس نے جا کر دیکھا تو دو کا ر چور خون میں لت پت پڑے تھے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کار چور 40 سے زائد کار چوری کی وارداتوں مےں ملوث تھے۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دیا اور فرار ہونے والے کار چوروں کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پولےس نے دونوں کار چوروں ڈےفنس بھٹہ چوک کا رہائشی عدنان اور خانقاہ ڈوگراںکے رفاقت کو پہلے سے گرفتار کر رکھا تھا۔ پولےس نے دونوں کو ےہاں لا کر فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد پولےس مقابلے کا رنگ دے دےا۔ ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ گوالمنڈ ی مےں ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دےا جبکہ سبزہ زار مےں اےک خاتون کی بالےاں نوچنے سے اس کے کان زخمی ہو گئے۔ گوالمنڈی کے علاقہ مےں اےک بنک کی اے ٹی اےم مشےن سے پےسے نکلوانے والے شہری سے دو ڈاکو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، شہریوں نے ان کا تعاقب شروع کر دےا جس پر دونوں ڈاکو نسبت روڈ پر واقع ایک گھر میں گھس گئے اور عمران نامی نوجوان ےرغمال بنا لیا۔ عمران نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکونے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دےا۔ شہرےوں نے دونوں ڈاکو¶ں کو پکڑ کران کی خوب دھنائی کی اور پھر انہےں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سبزہ زارکے علاقہ مےں ڈاکوﺅں نے حسنین فرید کے جنرل سٹور میںگھس کر خرےداری کے لئے آئی خواتین اور مردوںکو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوو¿ں نے سٹور سے 3 لاکھ روپے نقدی، گاہکوں سے 95 ہزار روپے، پانچ موبائل فون اور خواتین سے 8 تولے طلائی زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوو¿ںکی طرف سے اےک خاتون کی بالےاں نوچنے سے اس کے کان زخمی ہو گئے۔ ڈاکوو¿ں نے نشتر کالونی میں ارشاد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے مالےت، نواب ٹاﺅن میں امتیاز احمد کے گھر سے 10 لاکھ مالیت، ہنجروال میں زبیر احمدکے گھر سے 9 لاکھ روپے مالےت، جنوبی چھاﺅنی میں ضیغم کے گھر سے 8 لاکھ، فیکٹری ایریا میں زرین صابر حسین کے گھر سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے وحدت روڈ میں نشاط علی کی فیملی سے 7 لاکھ، ستوکتلہ میں شکیل کی فیملی سے 6 لاکھ، شادباغ میں نذیر کی فیملی سے 5 لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں قاسم اور اس کی بیوی سے ایک لاکھ مالیت، اچھرہ میں خالد اور اس کی بیوی سے ایک لاکھ مالےت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نےنصیر آباد میںعلی رضا سے 2 لاکھ 3 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں وسیم حیدر کی دکان سے ایک لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی اورکالنگ کارڈ، گجر پورہ میں شہزاد قاسم کی دکان سے ایک لاکھ دس ہزار اور موبائل فون، سبزہ زارمیںاےک دوا خانے میںگھس کر 80 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میںاےک میڈیکل سٹور میں گھس کر 70 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں جاوید اقبال سے 45 ہزار روپے، ڈیفنس اے میں داﺅد سے 45 ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں اتفاق حسن سے 35 ہزار اور موبائل، مسلم ٹاﺅن میں ثمر عباس سے 20 ہزار روپے، باغبانپورہ میں دلاور سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔چوروں نے شفیق آباد سے حسن، کاہنہ سے جاوید، شیراکوٹ سے جہانگیر، اسلام پورہ سے سلیمان، رائیونڈ سٹی سے مبارک علی کی کارےں جبکہ گوالمنڈی سے شفیق، گارڈن ٹاﺅن سے اکرام اور نسےم، نشتر کالونی سے وقاص، شمالی چھاﺅنی سے اعجاز، بھاٹی گیٹ سے اکرم، شاہدرہ ٹاﺅن سے عمر زبیر، لٹن روڈسے نسیم، اقبال ٹاﺅن سے نثار، کوٹ لکھپت سے خرم، ملت پارک سے نصیر، لٹن روڈ سے کامران، سبزہ زار سے شبیر کی موٹر سائےکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ پیپلز کالونی پولیس ڈاکوﺅں کے سامنے بے بس ہو گئی۔ حیدری روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے اسکے ساتھی سمیت دو افراد جاںبحق جبکہ دو خواتین کمسن بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ خا تون صغراں بی بی اپنے بھتیجے ارشد کے سا تھ یو بی ایل بنک سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے نکلوا کر گھر واپس آرہی تھی گھر کے دروازے کے سامنے دو مسلح ڈاکوﺅں نے روک کر لوٹ لیا صغراں بی بی اور اس کے بھتیجے ارشد نے مزاحمت شروع کر دی، شور کی آواز سن کر صغراں بی بی کا بیٹا نوید بھی گھر سے باہر آگیا جس پر ایک ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ڈاکو کا اپنا ساتھی فیاض، ارشد، نوید، کمسن بچہ عاصم اور غزالہ شدید زخمی ہو گئے تاہم اس دوران ڈاکو لوٹے ہوئے پیسے اور اپنے ساتھی کو زخمی حا لت میں لیکر مو قع سے فرار ہو گیا جہاں پر ڈاکو فیاض اور صغراں بی بی کا بھتیجا ارشد جاںبحق ہو گئے۔