بھارتی میڈیا میں ممنون حسین کا چرچا
کراچی (سالک مجید) پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے جبکہ بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین کی بھارت میں پیدائش اور آگرہ کے تارےخی شہر سے تعلق کو اہمیت دینا شروع کر دی ہے۔ ممنون حسین کا تعلق کیونکہ ایک کاروباری وتجارتی گھرانے سے ہے لہٰذا بھارتی میڈیا ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی رابطے بڑھانے کے حوالے سے کافی توقعات وابستہ کر رہا ہے۔