• news

جعلی ڈگری کیس: ایم پی اے افتخار گیلانی کو اسناد جمع کرانے کا حکم، زیب جعفر کو دیا گیا نوٹس خارج

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں رکن پنجاب اسمبلی افتخار گیلانی کو اگلی سماعت پر اپنی اسناد جمع کرانے کا حکم دیدیا، ڈگریوں کی تصدیق پر رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کو دیا گیا نوٹس خارج کر دیا گیا۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ جن ارکان پارلیمنٹ کے خلاف جعلی ڈگریوں کے کیس زیر سماعت ہیں ان کو بارہا ڈگریوں کی تصدیق کیلئے نوٹس دیئے گئے ہیں تاہم چند ایک کے سواکسی نے تصدیق نہیں کرائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایسے تمام ارکان آئندہ سماعت تک اپنی ڈگریون اور اسناد کی تصدیق کروائیں بصورت دیگر ان کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن