سپریم کو رٹ نے راولپنڈی کے وکیل کے اغوا کا نوٹس لے لیا، کل تک رپورٹ طلب
اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے راولپنڈی کے وکیل وحید ناز جنجوعہ کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو تمام ایجنسیوں سے اجلاس کر کے دو اگست کو رپورٹ دینے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کر لیا ۔بدھ کو راولپنڈی بار کے صدر توفیق آصف متعدد وکلاءکے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے ساتھی وکیل وحید ناز جنجوعہ کو نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا۔