پنجاب بنک سکینڈل: ہمیش خان کے ساتھی کرم داد بھٹی کو 2 مقدمات میں 6 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) سینئر سول جج حافظ آباد نے پنجاب بنک سکینڈل کے مرکزی ملزم ہمےش خان کے ساتھی کرم داد بھٹی کو بنک سکینڈل کے دو مقدمات میں 6سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا۔ پنجاب بنک کے وکیل چوہدری فضل قادر تارڑ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے ہمیش خان کے قریبی ساتھی کرم داد بھٹی نے پنجاب بنک سے مختلف اوقات میں 11کروڑ 35 لاکھ قرضہ حاصل کیا تھا۔