گوجرانوالہ: ٹرین حادثہ کا ذمہ دار قرار دئیے جانیوالے ڈرائیور کی 20 لاکھ کے مچلکوں پر ضمانت منظور
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول جج احمد سعید شیخ نے ٹرین کار حادثہ کے ذمہ دار قرار دئیے جانے والے ڈرائیور ریاض کی ضمانت 20 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ یاد رہے 25 جولائی کے روز لاہور سے مسافروں کو لیکر راولپنڈی جانیوالی ریل کار گوندلانوالہ چوک کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی جس کے نتیجہ میں دو خواتین جاںبحق اور متعدد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم ریلوے وزارت کی طرف سے ڈرائیور ریاض اور اسکے ہیلپر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا۔