لاپتہ شخص کا والد پولیس کو کوستے ہوئے عدالت میں گر گیا، سپریم کورٹ کا ڈسپنسری میں چیک اپ کرانے کا حکم
لاپتہ شخص کا والد پولیس کو کوستے ہوئے عدالت میں گر گیا، سپریم کورٹ کا ڈسپنسری میں چیک اپ کرانے کا حکم
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں خیبر پی کے سے لاپتہ شخص خیرالرحمن کیس کی سماعت کے موقع پر خیرالرحمن کے ضعیف العمر والد کمرہ عدالت میں پولیس کو کوستے کوستے گر پڑے جس پر عدالت نے فوری طور پر اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ خیرالرحمن کے والد کو کمرہ عدالت سے باہر لے جا کر ڈسپنسری میں چیک اپ کروایا جائے۔ خیر الرحمن کی بوڑھی والدہ اور والد نے پولیس کو کوسنے اور بددعائیں دینا شروع کر دیں۔ اس موقع پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خیرالرحمن کے والدین کو خاموش رہنے کی ہدایت کی تاہم دونوں ضعیف العمر والدین پولیس کو مسلسل بددعائیں دیتے رہے۔ خیرالرحمن کے والد صدمے سے باعث نیچے گر کر نیم بے ہوش ہو گئے جس پر عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ خیر الرحمن کے والد کو ڈسپنسری لے جایا جائے۔
والد گر گیا