سپریم کورٹ کا حکومت کو 3 ہفتوں میں مستقل چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کا حکم
سپریم کورٹ کا حکومت کو 3 ہفتوں میں مستقل چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کا حکم
اسلام آباد(نیشن رپورٹ) سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 ہفتوں کے اندر پی آئی اے کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کرے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے یہ حکم ماروی میمن اور اقبال ظفر جھگڑا کی درخواستوں پر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت پی آئی اے کے چیئرمین کی عارضی طور پر تقرری نہیں کی جاسکتی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین پی آئی اے اسلم خالق نے 29 جون کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔