• news

قطر کے سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات باہمی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

قطر کے سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات باہمی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور قطر نے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ پارلیمانی تعاون اور پارلیمانی ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی ،یہ بات قطر کے سفیر نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں کہی۔نے قطر پر زور دیا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے قطر پاکستان کی معاونت کرے۔ پاکستان میں قطر کے سفیر سیار عبدالرحمان نے بدھ کو سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان قطر کے ساتھ دوستی اور برادرانہ تاریخی تعلقات کو بڑی اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پارلیمانی ڈپلومیسی کے ذریعے ان تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔ سپیکر نے کہا پاکستان قطر دوستی گروپ کا پاکستانی پارلیمنٹ میں جلد آغاز ہو گا۔ قطر کے سفیر سیار عبدالرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے خیر سگالی کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اور انہیں سپیکر کے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا قطر پاکستان کو بے انتہا اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قطر پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے بھرپور معاونت کرے گا۔
ایاز صادق / ملاقات

ای پیپر-دی نیشن