• news

ججز تقرری کمیٹی کیلئے حاجی عدیل کا نام سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا

ججز تقرری کمیٹی کیلئے حاجی عدیل کا نام سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر اعتزاز احسن نے ججز تقرری کمیٹی کیلئے اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی عدیل کا نام سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا، حکومت نے تاحال کوئی نام نہیں بھجوایا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سینٹ کے 9 ارکان کو شامل کیا جائیگا۔ دو ارکان حکومت اور دو اپوزیشن سے ہوں گے۔ اپوزیشن نے اپنے دو نام سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دئیے ہیں۔ حاجی عدیل اور سینیٹر رضا ربانی کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے جبکہ حکومت نے ابھی تک اپنے ارکان کے نام فائنل نہیں کئے تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کمیٹی میں شامل کیا جائیگا۔
ججز تقرری کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن