مشرف کو ووٹ نہیں دیا تھا، آئین کی بالادستی کیلئے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا: رضا ربانی
مشرف کو ووٹ نہیں دیا تھا، آئین کی بالادستی کیلئے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا: رضا ربانی
اسلام آباد (ثناءنیوز) پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور الیکشن کمشن آف پاکستان کی آزادی و خودمختاری کی خاطر صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔ حکومتی ترجمان آگاہ رہیں کہ مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی فوجی آمر پرویز مشرف کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر رائے شماری میں غیر جانبدار رہی تھی۔
میں نے 2008ءمیں غاصب پرویز مشرف سے وزارت کا حلف لینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسی فوجی آمر کے ہاتھوں وزارتوں کا حلف اٹھا رہے تھے۔
رضا ربانی