ایف بی آر کا مختلف ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی مد میں سرکاری محکموں سے 64 ارب کے غیر متنازعہ بقایا جات وصول کرنے کا فیصلہ
ایف بی آر کا مختلف ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی مد میں سرکاری محکموں سے 64 ارب کے غیر متنازعہ بقایا جات وصول کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر نے سرکاری اداروں کے ذمہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے 64 ار ب روپے کے غیر متنازعہ بقایا جات کی فوری طور پر وصولی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کی وصولیاں نہ کرنے پر چیف ٹیکس کمشنروں پر برہمی، تمام لارجر ٹیکس یونٹس اور علاقائی ٹیکس دفاتر کو سرکاری اداروں سے وصولیاں فوری طور پر شروع کرنے کے لئے ہدایات بھجوا دی گئیں۔ چیف ٹیکس کمشنروں، لارجر ٹیکس یونٹس اور علاقائی ٹیکس دفاتر کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ واجبات کی سرکاری اداروں سے فوری طور پر وصولی کی جائے۔
بقایا جات / وصولی