• news

انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے سستی بجلی، گیس فراہم کی جائے: نصر اللہ مغل

انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے سستی بجلی، گیس فراہم کی جائے: نصر اللہ مغل

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ نے صنعتوں کو تباہ کردیا ہے ،انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے سستی بجلی اور گیس فراہم کی جائے اسی میں ملک، عوام اور حکومت کو فائدہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو توانائی بحران سے نکال کر ریونیو اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ صنعتی شعبہ ہی حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات دلاسکتا ہے ۔بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنے سے چھوٹی بڑی تمام صنعتیں تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ صنعتی شعبہ کیلئے اکتوبر سے تجویز کردہ 19روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے ہر چیز مہنگی ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے حکومت صنعتوں کی بحالی کے لیے خصوصی پیکیج دے ورنہ حالات مزید بد سے بد تر ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن