• news

چھالیہ پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی ٹیرف کا اعلان کر دیا

چھالیہ پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی ٹیرف کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ایف بی آر نے رواں مالی سال کیلئے کسٹم ڈیوٹی ٹیرف کا اعلان کر دیا‘ امراض قلب کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا‘ چھالیہ پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 سے 20 فیصد کردی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ کسٹم ڈیوٹی ٹیرف کے مطابق انجیو پلاسٹی اور انجیوگرافی کے آلات پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے جبکہ پیس میکر کو بھی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ایف بی آر ٹیرف کے مطابق انرجی سیور پر کسٹم ڈیوٹی 20 فیصد کرکے سیلز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ پان کے پتے پر فی کلو ڈیوٹی 200 سے 300 روپے کر دی گئی اور آفس اور سکولوں میں استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیا کی ڈیوٹی 25 سے20 فیصد کر دی گئی ہے۔
کسٹم ڈیوٹی

ای پیپر-دی نیشن