• news
  • image

پاکستان کیساتھ امن مذاکرات کی لڑی اسی جگہ سے پکڑیں گے جہاں چھوڑی تھی: بھارت

پاکستان کیساتھ امن مذاکرات کی لڑی اسی جگہ سے پکڑیں گے جہاں چھوڑی تھی: بھارت

نئی دہلی (اے این این) بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ سجھاتا سنگھ نے پاکستان کےساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے پڑوسی ملک میں اب نئی حکومت ہے اور ہم امن مذاکرات کاسلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے پاکستان کی پچھلی حکومت کے ساتھ چھوڑا تھا تاہم بات چیت کےلئے دہشت اور تشدد سے آزاد ماحول کا ہونا ضروری ہے۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کاقیام ہمیشہ بھارت کی پالیسی رہی ہے لیکن فطری طور پر اس کےلئے دہشت اور تشدد سے آزاد ماحول لازمی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ مذاکرات 2011 میں بحال ہوئے تھے اور اس وقت سے دو ادوار ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب نئی حکومت ہے اور ہم امن مذاکرات کی لڑی کو اسی جگہ سے پکڑیں گے جہاں سے پچھلی حکومت کے ساتھ چھوڑی تھی۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا میری اولین ترجیحات میں بھارت کے انتہائی پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرناشامل ہے جن سے ہمارا سب سے زیادہ رابطہ ہوتا ہے اس کے علاوہ دنیا بھر میں تمام سٹرٹیجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا بھی اہم ہے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن