• news

کیریبین لیگ،گیانا واریرز نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کو 19 رنز سے ہرا دیا

گیانا (اے پی پی) پہلی کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں گیانا امیزن واریرز نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ ریڈ سٹیل کی ٹیم 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 136 رنز بنا سکی۔ محمد حفیظ نے 14 رنز بنا ئے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلی کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں آج گیانا امیزن واریرز کی ٹیم جمیکا ٹلاواس کے مدمقابل ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن