پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر ماجد وسیع عالمی فینا کی ماسٹر کمیٹی کے ایگزیکٹو رکن منتخب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر (ر) ماجد وسیم کو سپین میں ہونے والی فینا (فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی نیشن) جنرل کونسل اجلاس میں فینا کی ماسٹر کمیٹی کا ایگزیکٹو رکن منتحب کر لیا گیا ہے۔ نئے ممبران کے انتحاب کے لئے فینا کی جنرل کونسل کا اجلاس بار سلونا میں ہوا جس میں ممبران ممالک نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بھاری اکثریت سے ماجد وسیم کو ماسٹر کمیٹی کا رکن منتحب کیا گیا۔ اس سے قبل بھی جاپان مین ہونے والے فینا اجلاس کے دوران ماجد وسیم کو ایشئین سوئمنگ فیڈریشن کا ایسوسی ایٹ سیکرٹری بھی چنا گیا تھا۔