سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس تین نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاری میں 37 ارب سے زائد کمی
سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس تین نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاری میں 37 ارب سے زائد کمی
کراچی +لاہور(مارکیٹ رپورٹر+ایجنسیاں) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس نے 23300، 23200 اور 23100 پوائنٹس کی تین نچلی نفسیاتی حدیں پار کرلیں، کے ایس ای 100 انڈیکس 220.91 پوائنٹس کی کمی سے 23091.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 23300، 23200 اور 23100 پوائنٹس کی تین نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 220.91 پوائنٹس کی کمی سے 23091.87 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 228 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 94 لاکھ 19 ہزار 150 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 99 کروڑ 36 لاکھ 29 ہزار 584 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 57 کھرب 11 ارب 72 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار 562 روپے سے کم ہو کر 56 کھرب 74 ارب 88 کروڑ 99 لاکھ 46 ہزار 783 روپے رہ گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس56.52 پوائنٹس کی کمی کےساتھ 4988.41 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،31کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل30 لاکھ 36 ہزار20 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںکراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈکے6لاکھ62 ہزار500 حصص، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے4لاکھ19 ہزار 500 حصص ،جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 3 لاکھ 19 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے ۔سب سے زیاد ہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.77روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.28روپے کم ہو گئی ۔