• news
  • image

پاکستان اور بھارت میں تجارت بڑھانے کیلئے منفی لسٹ کا خاتمہ کیا جائے: عالمی تجارتی تنظیم

پاکستان اور بھارت میں تجارت بڑھانے کیلئے منفی لسٹ کا خاتمہ کیا جائے: عالمی تجارتی تنظیم

لاہور(اے پی اے ) عالمی تجارتی تنظیم میں پاکستان کے سابق نمائندے منظور احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت تجارت میں اضافے کے لئے منفی فہرست کا خاتمہ کیا جائے۔ ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے صرف سو اشیا کی درآمد کی اجازت دے رکھی ہے، باہمی تجارت میں اضافے کے لئے پاکستان بھارت سے تمام اشیا کی درامد بلاروک ٹوک یقینی بنائے، اور تجارت کے لئے منفی فہرست کو ختم کرے، ان کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر سے پاکستانی برآمدات کی مالیت 3 ارب روپے تک بڑھ گئی، جس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن