وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، ریڈیمکو کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار
وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، ریڈیمکو کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار
لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریڈیمکو کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 4 رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی جو بل بورڈز سے متعلق و دیگر معاملات پر چھان بین کر کے 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کرےگی۔ اعلی سطحی کمیٹی چیف فنانشیل ایڈوائزر و اکاو¿نٹس آفیسر فاروق محسن چیف مارکیٹنگ مینیجر زبیر شفیع غوری ڈی جی آپریشن آفتاب اکبر اور ڈائریکٹر ویجیلینس رضوان سعید پر مشتمل ہوگی ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس مین جی ایم اپریشن انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل مینیجر مکینکل اسد احسان چیف کمرشل مینیجر عبداحمیدراضی و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ ریڈیمکو نے جن جن کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں ان کی تفصیلی انکوائری کی جائے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بل بورڈز کی آمدنی کو بڑھانے کے لئے مزید سائیسٹس کا انتخاب کر کے ریونیو کو بڑھایا جائے۔ سائیٹس کی تعداد 80 سے بڑھا کر 200 کی جائے اور 4 کروڑ کی آمدنی کو بھی 3 گنا تک بڑھایا جائے۔