حکومت نے حسب وعدہ سکیورٹی فراہم نہیں: انجمن تاجران شاہدرہ
حکومت نے حسب وعدہ سکیورٹی فراہم نہیں: انجمن تاجران شاہدرہ
فیروز والا (نامہ نگار) انجمن تاجران شاہدرہ تاجر بورڈ کا اجلاس زیر صدرات چیئرمین میاں خلیل الرحمن عبیر منعقد ہوا۔ جس میں شاہدرہ کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں ملک ذکی، عبدالرو¿ف بھٹی، محمد طفیل زرگر، ڈاکٹر محمد امین، میاں محمد عارف، میاں محمود احمد اور محمد ارشد و دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین میاں خلیل الرحمن عبیر نے کہا کہ شاہدرہ کے بازاروں میں عید کی آمد کے باعث شہریوں کا رش بڑھ چکا ہے مگر انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کے وعدے کے مطابق پولیس کی نفری فراہم نہ کی گئی۔ انہوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی اپریشن لاہور سے مطالبہ کیا کہ شاہدرہ کی مارکیٹوں میں پولیس نفری تعینات کی جائے۔