فضل الرحمن خیبر پی کے حکومت کے خاتمے کیلئے پھر سرگرم ہوگئے
فضل الرحمن خیبر پی کے حکومت کے خاتمے کیلئے پھر سرگرم ہوگئے
اسلام آباد(نیشن رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر خیبر پی کے کی حکومت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کو قائل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے۔ اپنے سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق فضل الرحمن کوشش کر رہے ہیں کہ نوازشریف خیبر پی کے حکومت کو دہشت گردی کنٹرول کرنے کی ڈیڈ لائن دیدیں اور امن قائم کرنے میں ناکامی پر مشترکہ تحریک عدم اعتماد لا کر حکومت کو چلتا کیا جائے۔ صدارتی الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم سے ملاقات کے دوران جے یو آئی کے سربراہ نے اپنا منصوبہ انہیں پیش کردیا ہے۔ اگرچہ مسلم لیگ (ن) نے مولانا کو اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا ہے تاہم وہ خیبر پی کے تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ نیشن ذرائع کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے ایک دوسرا منصوبہ بھی تشکیل دیا ہے کہ جس کے مطابق حکومت کو صوبے میں امن وامان قائم کرنے پر مجبور کیا جائیگا اور اس میں ناکامی پر حکومت رضاکارانہ طور پر بھی دستبردار ہوجائیگی۔
فضل الرحمن/ سرگرم