• news

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سری لنکن کرکٹ ٹےم رواں سال کے اواخر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے گی، پی سی بی نے سیریز کا شیڈول جاری کردیا،سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹےسٹ میچز کھیلے جائےں گے۔پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹےم رواں سال کے اواخر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے گی، پی سی بی نے سیریز کا شیڈول جاری کردیا،سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹےسٹ میچز کھیلے جائےں گے۔شیڈول کو دونوں ممالک کے بورڈ حکام نے مشاورت سے حتمی شکل دی ہے۔دونوں ٹےمیں 7دسمبر کو دبئی پہنچیں گی۔سیریز کے میچز دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائےں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 11دسمبر کو دبئی جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی 13دسمبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے میچ 18دسمبر کو شارجہ، دوسرا 20دسمبر کو دبئی ،تےسرا 22دسمبرکو شارجہ ،چوتھا25دسمبر کو ابو ظہبی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 27دسمبر کو ابو ظہبی میں ہی کھیلا جائے گا۔دونوں ٹےموں کے درمیان پہلا ٹےسٹ میچ 31دسمبر سے دبئی ،دوسرا ٹےسٹ 8جنوری سے ابو ظہبی جبکہ آخری ٹےسٹ 16جنوری سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ 21 جنوری کو قومی ٹیم وطن واپس روانہ ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن